بھیونڈی میونسپل اُردو اسکول 68 میں رنگولی اور ڈراٸینگ مقابلوں کا شاندار انعقاد
بچوں میں پنہاں ذہانت کو اُبھارنے کی ایک کوشش
بھیونڈی : (رپورٹ : محمد حسین ساحل)
عرفان برڈی توصیفی کمیٹی گزشتہ تین ماہ سے بھیونڈی شہر اور قرب و جوار کہ دیہی علاقوں ادبی اور تعلیمی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جس سے ادبی فضا خوشگوار ہوتی جا رہی ہے۔ مذکورہ کمیٹی میں کُل 64 پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
عرفان برڈی توصیفی کمیٹی اور بی این سی ایم سی اُردو اسکول نمبر 68 نٸی بستی کلیان روڈ کے اشتراک سے رنگولی پروگرام نمبر 55 اور ڈراٸنگ پروگرام نمبر 56 مقابلوں کا ایک شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس پروگرام کا افتتاح سفیر شہر عرفان برڈی کے دست مبارک سے ہوا۔
ان دونوں پروگرام میں متفرق جماعت کے طالبات نے شرکت کی۔ ڈرائینگ مقابلے میں درج ذیل طالبات نے انعامات حاصل کیے۔
اول انعام : انصاری سرفراز اشفاق، اسکول نمبر 73
دوم انعام : اقصٰی ،اسکول نمبر 87
سوم انعام : لکی پروین اسکول نمبر 87
حوصلہ افزاٸی انعام : رخسار اسماعیل خان، اسکول نمبر 87
کنوینر : انصاری محمد ناصر
رنگولی مقابلے میں درج ذیل طلبا نے انعامات حاصل کیے۔
اول انعام : عالیہ انصاری خاتون محمد رفیق ،اسکول نمبر 68
دوم انعام : نجمہ، اسکول نمبر 87
سوم انعام :شفقہ، اسکول نمبر 73
حوصلہ افزاٸی انعام : منزلہ ، اسکول نمبر 68
کنوینر : شیخ محمد نصیر
میونسپل اردو اسکول 68 کے ہیڈ ماسٹر عبدالکریم اور معاونین نے ان پروگرام کے انعقاد میں خلوص دل سے تعاون پیش کیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔
ان دونوں پروگرام کے انعقاد میں ابتدا سے انتہاہ تک ڈاکٹر حنا شیخ کا اہم رول تھا۔ شری نواس جو شعبہ ڈراٸینگ و دست کاری میں مہارت رکھتے ہیں انھوں نے جج کے فراٸض انجام دیے۔ پروفیسر وحیدہ مومن نے مقابلہ کے حتمی فیصلے میں جج حضرات سے تعاون کے فراٸض انجام دیے۔
اس پروگرام میں عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے فعال اور متحرک ممبران پروفیسر وحیدہ مومن، اُردو کے ممتاز شاعر اور مترجم محمد حسین ساحل، ڈاکٹر حنا شیخ اور سمیر بوبڑے موجود تھے۔