النکاح من سنتی
( محمد حسین ساحل ممبٸی) کوکنی نسبت اینڈ میریج بیورو اور عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کی مشترکہ کاوش سے 8 شاندار نکاح کا اہتمام
کوکنی نسبت اینڈ میریج بیورو نے سرپرست بن کر دلہنوں کو کیا رخصت
بھیونڈی : کوکنی نسبت اینڈ میریج بیورو اور عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے اشتراک سے بوبیرے ہال ، بھیونڈی میں اجتماعی شادی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ نکاح سے قبل عرفان برڈی نے اجتماعی شادی کی غرض و غاٸیت پر روشنی ڈالتے ہوٸے کہا کہ نکاح کروا کر سماج کی حرام کاموں سے روک تھام کرنا ہے اور انھیں حلال کاموں پر آمادہ کرنا۔
سابق کارپوریٹر بابا بہاؤالدین نے اپنی تقریر میں کہا اجتماعی شادی کے انعقاد میں متفرق ممبران نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر یہ نکاح کا اسٹیج سجایا ہے۔اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ ان ممبران کو اس کا بہترین اجر عطا کرے۔
ڈاکٹر یحیحٰی قاضی نے اپنی پُرجوش اور پُر مغز تقریر میں کہا کہ دلہے اور اس کے گھر والوں نے دلہن سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہیے کہ دلہن اپنے اہل و اعیال کو چھوڑ کر دُلہے کے گھر آتی ہے۔
قاضی صاحب نے کہا کہ اللہ تعالی نے سب سے پہلا نکاح آدم علیہ السلام اور بنت حوّا کا جنت الفردوس میں کیا تھا۔ قاضی صاحب نے دلہا دلہن کو بھرپور دعاٶں سے نوازا اور اجتماعی شادی کے تمام منتظمین کو بھی دعاٶں سے نوازا۔
دلہا اور دلہن کے نام درج ذیل ہیں :
۔ عرشین اعجاز سالوے ہمراہ ارمان سلیم شیخ،
۔ مسکان اصغر خان ہمراہ محمد مستقیم محمد نظیر انصاری
۔ مہ جبین جاوید شیخ ہمراہ نواز حمید قریشی
۔ سکینہ صمد صدیقی ہمراہ نظام الدین اکرام الدین خان
۔ سعیدہ عبدالعزیز شیخ ہمراہ سلیم حکیم شیخ
۔ مصباح شفیق شیخ ہمراہ ریٸس علی نظام الدین انصاری
۔ اقرا آصف شیخ ہمراہ زویف عبدالطیف شیخ
۔ شاھین احمداللہ شاہ ہمراہ فیصل شکیل انصاری
کمیٹی نے دلہنوں کے ساتھ جہیز کا تمام ضروری سامان بھی دیا جیسے پلنگ، الماری، کیچن کا سامان ، دلہن کے شادی کا جوڑا اور دلہن کا بناٶ سنگھار کے لیے شہر کی مشہور ومعروف بیوٹیشین کی خدمات طلب کی گٸی تھیں ، اس کے علاوہ دلہن اور دلہے کے رشتہ داروں کے طعام کا انتظام اور دلہے دلہن کو ڈھیر ساری دعاٸیں۔
تمام دلہوں کو تحفے میں ہاتھ گھڑی بھی پیش کی گٸی تاکہ انھیں وقت کا احساس ہو اور اپنی زندگی کو مزید خوشحال بنا سکیں۔
وہ سماں بھی دیکھنے جیسا تھا جب دلہن ہاتھ میں قرآن تھامے عرفان برڈی کی خدمت میں سلام پیش کرکے رخصتی لے رہی تھی گویا کوکنی نسبت اینڈ میریج بیورو ایک سرپرست کی طرح اپنی بیٹیوں کو رخصت کر رہا ہو اور عرفان برڈی کی آنکھوں سے اشک جاری تھے جو ہر دُلہن کو اپنی زندگی خوش و خرم گزارنے کی ہدایت بھی دے رہے تھے۔
GROUP OF TAUSEEFI COMMITTEE
اس تقریب نکاح میں توصیفی کمیٹی اور
کوکنی نسبت اینڈ میریج بیورو کے بیشتر ممبران نے شرکت کی ۔ نکاح کی تقریب ہر لحاظ سے کامیاب رہی۔