بھیونڈی میں شاندار نعتیہ مقابلے کا انعقاد
نھنھےطلبا کو دین سے قربت کا ایک طریقہ
بھیونڈی : (رپورٹ : محمد حسین ساحل)
عرفان برڈی توصیفی کمیٹی گزشتہ تین ماہ سے بھیونڈی شہر اور قرب و جوار کہ دیہی علاقوں ادبی اور تعلیمی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے جس سے ادبی فضا خوشگوار ہوتی جا رہی ہے۔ مذکورہ کمیٹی میں کُل 64 پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
عرفان برڈی توصیفی کمیٹی اور بی این سی ایم سی اُردو اسکول نمبر 68 نٸی بستی کلیان روڈ کے اشتراک سے نعتیہ پروگرام کا شاندار انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کا اہم مقصد معصوم طلبا کو دین سے قریب کرنا اور محمد صلى الله عليه واله وسلم کی شان اور عظمت سے
متعارف کرانا ہے اور درود شریف پڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔
عرفان برڈی،صدر توصیفی کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوٸے بچوں کو زندگی جینے ہنر درج ذیل شعر سے واضع کیا:
پروں کو کھول زمانہ اُڑان دیکھتا ہے
زمیں پہ بیٹھ کے کیا آسمان دیکھتا ہے
اس کے بعد ایک سماجی اصلاحی ڈرامہ ” نشہ کا ناش “ بچوں کے سامنے پیش کیا گیا۔جسے مجیب خان نے لکھا اور عرفان برڈی نے ڈاٸریکٹ کیا۔یہ ڈرامہ بچوں کو نشہ کی لت سے دُور کرنے کا بہترین طریقہ کار ہے۔اس ڈرامہ میں بچوں کو لطف بھی آتا ہے اور درس بھی ملتا ہے۔
نعت خوانی مقابلہ کے نتاٸج درج ہیں
١۔ اول انعام : فقیر اسمیہ ،اسکول نمبر 68
٢۔ دوم انعام : محمد سلمان شاء۔۔اسکول نمبر 87
٣۔ سوم انعام : تبسّم آصف ،اسکول نمبر 87
٤۔ حوصلہ افزائی انعام اول :ایمن خان :اسکول نمبر 73
٥۔ دوم انعام :نیہا انصاری۔اسکول نمبر87
٦۔ سوم انعام اسکول نمبر 73
میونسپل اردو اسکول 68 کے ہیڈ ماسٹر عبدالکریم اور معاونین نے ان پروگرام کے انعقاد میں خلوص دل سے تعاون پیش کیا اور پروگرام کو کامیاب بنایا۔
انعام یافتہ طلبا کو ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
محمد حسین ساحل کہ نعتیہ چار مصرعے :
نظارہ خلد کا اچھا بہت ہے
میری نظروں میں طیبہ بہت ہے
ثناٸے مصطفٰی مجھ نہ ہوگی
میرے لفظوں کا قد چھوٹا بہت ہے
OO