HUSAIN SAHIL / DIVKER

HUSAIN SAHIL   /  DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!

Tuesday, December 13, 2022

DR ABDUL MAJID ANSARI MOTIVATOR

  

بھیونڈی میں ڈاکٹر عبدالماجد انصاری کا ذہن کے دریچے کھولنے والا لیکچر


افسوس ہمارے تعلیمی اداروں میں تربیتی روم نہیں ہے : ڈاکٹر عبدالماجد انصاری







بھیونڈی : (رپورٹ : محمد حسین ساحل ) عرفان برڈی توصیفی کمیٹی اور الحمد ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے اشتراک سے  الحمد ہائی اسکول میں ڈاکٹر عبد الماجد  انصاری کا شاندار ترغیبی  پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبد الماجد انصاری نے اپنے لیکچر کے ذریعے اساتذہ کے دل  و دماغ کو جھنجھوڑتے ہوئے انہیں بیدار کرنے کاکام کیا۔





ڈاکٹر عبد الماجد انصاری نے کہا کے ہمارے تعلیمی اداروں میں سائنس لیب، کتب خانہ اور اسٹاف روم جیسی سہولتیں تو موجود ہیں مگر افسوس صد افسوس :


 ١۔  ہمارے پاس تربیتی کمرہ نہیں ہے ۔ ہمارے بچے تعلیم تو حاصل کرتے ہیں مگر تربیت سے کوسوں دور ہیں۔


٢۔  ہمارے ٹیچر حضرات کے پاس قلم نہیں ہوتا ، وہ دوسروں سے قلم مانگتے ہیں۔


٣۔ ہمارے ٹیچرس اسٹاف روم میں غیبت اور چغلی کا کام کرتے ہیں۔


٤۔  ہماری ٹیچر اپنے طلباء کو سگریٹ نوشی سے منع کرتے ہیں مگر وہی ٹیچرس  طلبا سے  اپنے لئے سگریٹ منگواتے ہیں۔


٥۔  ہمارے ٹیچرس بچوں کو جھوٹ سے دور رہنے کی نصیحت کرتے ہیں مگر وہ ڈاکٹر سے اپنی چھٹی کا جھوٹاسرٹیفکیٹ  بنواتے ہیں ۔


اس طرح  ٹیچروں کی 120خامیاں، کمزوریاں ، بے پرواہیاں اور نادانیاں اس ترغیبی پروگرام میں پیش کیں۔ ٹیچرس اور انتظامیاں ذہنی  پر تو بیدار  ہوٸے مگر عملی طور پر تو سناٹا تھا۔


میرے مشاہدے کے مطابق ڈاکٹرعبدالماجد  انصاری نے 120ہدایتیں نہیں پیش کیں بلکہ الفاظ کے نشتر سے ٹیچروں کے دلوں پر 120 گھاٶ کیے ہیں۔

اس پروگرام کی صدارت کے فرائض الحمد ایجوکیشن  سوسائٹی جنرل سکریٹری ریاض الدین خان نے انجام دیے۔ نظامت کے فرائض مومن محمد نے انجام دیے۔ ریاض الدین خان کو تربیتی  بات اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اپنی تقریر میں تربیتی روم فوراً سے پیشتر بنانے کا وعدہ کیا۔ ان کا یہ وعدہ ہی آج کے ترغیبی لیکچر کا حاصل تھا۔


توصیفی کمی





ٹی کے صدر عرفان برڈی نے 64 پروگرام پر سرسری روشنی ڈالی اور الحمد ایجوکیشن  سوسائٹی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ توصیفی کمیٹی کی  جانب سےڈاکٹر عبد الماجد انصاری اور الحمد کے سیکرٹری ریاض الدین خان کی خدمت ٹرافی پیش کی گی۔ 




پروفیسر وحیدہ مومن نے جذباتی انداز میں ڈاکٹر عبد الماجد انصاری کی ترغیبی لکچر کی تعریف کی۔







اس پروگرام میں عبدالعزیز انصاری اور توصیفی کمیٹی کے فعال ممبران پروفیسر وحیدہ مومن، محمد حسین ساحل، ڈاکٹر حنا شیخ ،سمیر بوبڑے اور نوید بھی موجود تھے۔


یہ  مدرسہ  ہے  تیرا  میکدہ  نہیں ساقی

یہاں کی خاک سے انسان بنائے جاتے ہیں











بزم ابر سنبھل مشاعرہ

  بزمِ ابر سنبھل کے زیرِ اہتمام خوب صورت  مشاعرہ ! میرا روڈ : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) میرا روڈ سیکٹر 4 پر واقع راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کے...