HUSAIN SAHIL / DIVKER

HUSAIN SAHIL   /  DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!

Thursday, December 22, 2022

خالد چوگلے کے ہاتھوں ہوا اجرا

u




ایم آئی ہجوانی ہائی اسکول کی ساٸنس نماٸش کا بشیر حجوانی کے ہاتھوں ہوا اجرا !

خالد چوگلے نے بھی کیا نماٸش کے ایک کمرے کا اجرا !

رتناگیری / کھیڈ (رپورٹ:محمد حسین ساحل)
المدینہ ویلفیئر ایسوسی ایشن، کھیڈ، رتناگیری کے زیر انتظام چلنے والی ایم آئی ہجوانی ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے طلباء کی سائنس نمائش کا کوکن رتن بشیر بھائی ہجوانی کے ہاتھوں ہوا شاندار اجرا۔موصوف اسی ادارہ کے روح رواں بھی ہیں ۔ شہر کی دیگر اہم شخصیات بھی اس رسم اجرا میں موجود تھیں۔ 

بشیر حجوانی کی سماجی خدمات کی ایک طویل فہرست موجود ہے، قدرتی آفات ہو، تعلیمی مساٸل ہو یا پھر طبی امداد کی ضرورت ہو یا کہیں ایمبولنس کی ضرورت ہو، بشیرحجوانی پیش پیش رہتے ہیں۔ ایسی متحرک شخصیت خال خال ہی نظر آتی ہے۔


 ساٸنس نماٸش کے ایک کمرے کا افتتاح بشیر ہجوانی کا سایہ بن کر چلنے والی شخصیت خالد چوگلے کے ہاتھوں اور مسکراتے چہرے سے ربن کاٹ کر ہوا ، جو اپنے آپ میں ایک تاریخ ہے کہ بشیر ہجوانے نےخالد چوگلے کو یہ موقع فراہم کیا۔ اس سےبشیر ہجوانےکی شخصیت میں مزید نکھار پیدا ہوا اور لوگوں کو اس بات کا بھی اندازہ ہوا کہ بشیر صاحب اپنے آس پاس رہنے والوں سے کتنی محبت کرتے ہیں۔

اس موقع پر ایک تصویر اس بات کی  گواہ ہے کہ بشیر ہجوانے نے جوش مسرّت میں خالد چوگلے کے رخسار کا بوسہ بھی لیا۔ یہ وہ بوسہ ہے جس کا کوٸی مول نہیں۔اس موقع پر مہمانان بھی یہ منظر دیکھ کر انگشت بدنداں تھے۔

کوکن اور بیرون کوکن خالد چوگلے کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ہے۔جہاں جہاں لوگ پریشان ہے وہاں وہاں خالد چوگلے موجود ہیں پھر وہ اسپتال کا خرچ ہو، کسی بیوہ کی مدد ہو، کسی بچے کی فیس دینا ہو یا پھر کسی اسکول کی ربن کاٹ کر افتتاح کرنا ہو خالد چوگلے پیش پیش بھی ہوتے ہیں اور زبر زبر بھی ہوتے ہیں۔

حالات کیسے بھی ہو مگر خالد چوگلے ہر حال میں ہر دشواری میں بھی مسکراتے رہتے ہیں۔
       تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ

بزم ابر سنبھل مشاعرہ

  بزمِ ابر سنبھل کے زیرِ اہتمام خوب صورت  مشاعرہ ! میرا روڈ : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) میرا روڈ سیکٹر 4 پر واقع راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کے...