HUSAIN SAHIL / DIVKER

HUSAIN SAHIL   /  DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!

Tuesday, November 8, 2022

آزاد کا خواب

 آئیڈیا پیش کرتا ہے عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے اشتراک سے اُردو کا عظیم تاریخی ڈرامہ مولانا ابوالکلام آزاد کی 134 ویں سالگرہ پر “آزاد کا خواب ہندوستان کی آزادی” 

رپورٹ : محمد حسین ساحل



مولانا ابوالکلام آزاد ہندوستانی سیاست کی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کا ہم پلہ ملنا ناممکن ہے۔ مولانا آزاد ان لوگوں میں سے نہیں تھے ، جو اپنے لئے سوچتے ہیں ، وہ انسان کے مستقبل پر سوچتے تھے ، انہیں غلام ہندوستان نے پیدا کیا اور آزاد ہندوستان کیلئے جی رہے تھے ، ایک عمر آزادی کی جدوجہد میں بسر کی اور جب ہندوستان آزاد ہوا تو اس کا نقشہ ان کی منشا کے مطابق نہ تھا، وہ دیکھ رہے تھے کہ ان کے سامنے خون کا ایک سمندر ہے ، اور وہ اس کے کنارے پر کھڑے ہیں ، ان کا دل بیگانوں سے زیادہ یگانوں کے چرکوں سے مجروح تھا، انہیں مسلمانوں نے سالہا سال اپنی زبان درازیوں سے زخم لگائے اور ان تمام حادثوں کو اپنے دل پر گذارتے رہے ۔ایک انگریزی مورخ نے لکھا ہے بندوستان میں دو ہی پڑھے لکھے ہیں ایک مہاتما گاندھی اور دوسرے مولانا ابولکلام آزاد۔ اس ڈرامہ میں کچھ ایسے مناظر بھی جن کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔ جیسے شب کے کسی پہر کچھ لکھتے ہوۓ انگریز افسر کا آنا اور یہ پوچھنا کے ”جواہر لال اور آپ کےسارے ساتھی سوگئے ہیں اور آپ اب تک جاگ رہے ہیں“ اور مولانا کا کہنا کہ ”جواہر لال اور ان کے ساتھی اس لئے سو رہے ہیں کیوں کہ انکی قوم جاگ رہی اور میں اس لئے جاگ رہا کیوں کہ میری قوم سو رہی ہے۔ “ ایسے بہت سے مناظر ہے جو دیکھنے والے کو گہری سوچ میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ 

ائیڈیا ممبئ ہندوستان کا واحد ڈرامہ گروپ ہے جس نے سب سے زیادہ تاریخی شخصیات پر ڈرامے کئے ہیں اسی قطار میں ڈرامہ ”آزاد کا خواب ہندوستان کی آزادی“ بھی شامل ہے۔ قومی اعزاز یافتہ ادیب قاضی مشتاق احمد کے لکھے اس ڈرامے کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروےکار لاتے ہوۓ ہدایت سے سنوارا ہے لمکا بک آف ریکارڈ ہولڈر مجیب خان نے۔ عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے اشتراک سے پیش ہونے والے اس ڈرامے  کے دو شوز مولانا ابولکلام آزاد کی سالگرہ کے موقع پر 11 نومبر کو شکنتلم اسٹوڈیو میں بلترتیب شام 5 بجے اوررات  8 بجے رکھے گئے ہیں۔ 

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ قایم کریں۔ 

9821044429

بزم ابر سنبھل مشاعرہ

  بزمِ ابر سنبھل کے زیرِ اہتمام خوب صورت  مشاعرہ ! میرا روڈ : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) میرا روڈ سیکٹر 4 پر واقع راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کے...