عرفان برڈی کی خدمات کے چرچے اور اعتراف شہر شہر میں
جینٹس گروپ آف کلیان نےنوازا ” سماج رتن پُرسکار “ سے
بھیونڈی : ( رپورٹ : محمد حسین ساحل )
عرفان برڈی توصیفی کمیٹی گزشتہ ٣ماہ سے شہر میں مختلف نوعیت کے ادبی اور سماجی پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے، جس سے بھیونڈی شہر کے اطراف واکناف کی ادبی فضا ہموار ہورہی ہے۔
عرفان برڈی نے ڈراموں کے توسط سے اُردو کے فروغ میں نمایاں کردار انجام دیا ہے۔جس کے اعتراف میں شہر کے دیگر ادارے بھی انھیں ایوارڈ سے نواز رہے ہیں۔
کلیان کےجینٹس گروپ آپ کلیان نے سفیر شہر عرفان برڈی کو ” سماج رتن پُرسکار “ سے نوازا۔
ایوارڈ کی بات ہی کچھ اور ہے ۔ایوارڈ دینے والے کو خوشی ہوتی ہے کہ ایک اچھے آدمی کو ایوارڈ دے رہا ہوں۔ایوارڈ لینے والا بھی خوش ہوتا ہے کہ میری خدمات کا پھل دنیا میں ہی ملا اور مجھے بھگوان بھی دے گا۔ پھر ایوارڈ کو دیکھنے والوں میں سےکم از کم 20 فی صد لوگ بھی اس سے سبق لیں گے اور سماج سیوا میں لگ جاٸیں گے اسی لیے ایوارڈ کو شوکیس میں رکھا جاتا ہے اور جنتا کے سامنے دیا جاتا ہے۔
سفیر شہر کے پاس ان گنت ایوارڈ موجود ہیں اور حال ہی میں GIANTS GROUP OF KALYAN MID TOWN نے ” سماج رتن پُرسکار “ سے نوازا۔
سفیر شہر عرفان برڈی نے جو اُردو کی اور سماج کی جو خدمات کی ہے اگر ہم اس کا باریکی سے جاٸزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ سفیر شہر نے مشکلات میں بھی آسانی سے اپنی خدمات انجام دی اور آسانی میں جوش و طرب کے ساتھ اپنی خدمات کو فرض سمجھ کر انجام دی ہیں۔ عرفان برڈی کی خدمات کاایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ ان کی خدمات بے لوث ہیں۔ بندے سے بالکل بھی ذرہ برابر بھی اُمید نہیں۔ جو اُمید ہے صرف اللہ سے ہے۔
اگر علامہ اقبال کا یہ شعر اگر سمجھ میں آیا تو زندگی جینا اور زندگی کو سمجھنا آسان ہوگا۔۔
یقیں محکم، عمل پیہم،محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں یہ ہیں مردوں کی شمشیریں
محمد حسین ساحل
HUSAIN SAHIL / DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!
Monday, November 7, 2022
سفیر شہر عرفان برڈی
دادی ماں کے نسخے
محمد حسین ساحل، ممبئی ۔ " دادی ماں کے نسخے " مجیب خان بھیونڈی اسٹیج پر کافی عرصے بعد "مجیب خان کا ...

-
DATE : 13.09.2025 TIME : 8.30 PM INDIAN TIME شعراۓ کوکن کا عالمی مشاعرہ ( رپورٹ : محمد حسین ساحل ) کوکن مہاراشٹر کا وہ سر سبز شاداب علاقہ ...
-
u ایم آئی ہجوانی ہائی اسکول کی ساٸنس نماٸش کا بشیر حجوانی کے ہاتھوں ہوا اجرا ! خالد چوگلے نے بھی کیا نماٸش کے ایک کمرے کا اجرا ! رتناگیری...