”دبستان کوکن“ کا پانچواں کامیاب عالمی
مشاعرہ!صابر عمر گالسولکر کی نظامت نے مشاعرے میں چھ چاند لگا دیے !!
(رپورٹ : محمد حسین ساحل)
کوکن : ”دبستان کوکن“ یہ ان قلمکاروں کا گروپ ہے جو خطہ کوکن سے تعلق رکھتے ہیں یا یو ں کہیے کہ اس گروپ کے تمام ممبران کوکنی ہیں جو یا تو ہندوستان میں ہیں یا تلاش معاش کے لیے میٹھے رسیلے آم اور لزیذ ترین ترو تازہ مچھلی کو خیر باد کہہ کر دُنیا کے متفرق ممالک میں عارضی یا مستقل طور پرمنتقل یا آباد ہوچکے ہیں مگر انھیں اُردو سےمحبت ہے اور اُردو میں لکھنے پڑھنے کا شوق بھی ہے۔ اشعار لکھتے بھی ہیں اور عوام و خواص کے سامنے پیش بھی کرتے ہیں. ”دبستان کوکن“ کی تشکیل اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل کوکن اُردو کو بطور ایک وراثت سمجھ کر اس کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے۔
”دبستان کوکن“ کا پانچواں عالمی مشاعرہ زوم پر پیش کیا گیاجس کی صدارت کے فرائض کوکن کے مشہور مزاحیہ شاعر اشفاق خان دیشمکھ نے انجام دیے۔ مہمانان خصوصی ڈاکٹر نفیس ٹول اورمہمان اعزازی اردو کی ممتاز اور با وقار خاتون سیدہ تبسم ناڈکر جلوہ افروز تھیں جو کئی کتابوں کی خالق ہیں۔
نظامت کے فرائض صابر عمر گالسولکر نے اس چابکدستی کے ساتھ مسکراتے ہوئے انجام دئے کہ مشاعرہ کا گل گلزار سماں اول تا آخیر قائم رہا۔ ناظم مشاعرہ نے ہر شاعر کو نہایت ہی ادب واحترام اور مع اشعار دعوت سخن دی جس سے ہر شاعر پُر جوش طریقے سے اپنا کلام پیش کر رہا تھا۔مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت جناب اقبال دیشمکھ اور حافظ حسن حجوانے نے حاصل کی ۔ مشاعرہ قریب ڈھائی گھنٹے تک چلا شعراے کرام کے کلام نے مشاعرے کے آخر تک تما م سامعین پر ایک جادو سا کر دیا تھا وہ آخر تک مشاعرے میں بنے رہے اور لطف اندوز ہوتے رہیں۔
سامعین نے نہ صرف مشاعرے کا لطف لیا بلکہ ہر شاعر کو خوب داد و تحسین سے نوازا۔یہ مشاعرہ انتہائی کامیاب رہا جس کا سہرا تمام منتظمین کے سر ہے جن کی کوششوں سے اس کامیاب مشاعرے کا انعقاد ممکن ہو سکا ۔ جناب اشفاق خان دیشمکھ نے اپنے صدارتی کلمات میں مشاعرے کوایک کامیاب مشاعرہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ دبستان کوکن نے کئی نئے شعراء کو متعارف کرایا ہے ۔صدر محترم نے ناظم مشاعرہ صابر عمر گالسولر کی نظامت کی بھی خوب تعریف کی۔مشاعرے کے داعیان ڈاکٹر مبشر کنول اور ڈاکٹر فاروق رحمان تھے ڈاکٹر فاروق رحمان نے تمام شعراء اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔
درج ذیل شعرا نے مشاعرے میں شرکت کی :
صابر عمر گالسولکر:
خوشبو میں بسا ایک نگر دیکھ رہا ہوں
میں اپنی محبت کا اثر دیکھ رہا ہوں
ڈاکٹر مبشر کنول :
وصل کی رات مختصر ہوگی
دیکھتے دیکھتے سحر ہوگی
ڈاکٹر فاروق رحمان :
کبھی آتا ہے خیالوں میں کبھی خوابوں میں
میرے حصے میں مکمل وہ کہاں آتا ہے
اشفاق خان دیشمکھ :
کپڑے دیکھ کے یہ مت کہنا غربت آئی ہے اس پر
اس کا پھٹی پتلون پہننا فیشن بھی ہو سکتا ہے
سیدہ تبسم ناڈکر :
چاہ برباد کرے گی ہمیں معلوم نہ تھا
زندگی غم میں کٹے گی ہمیں معلوم نہ تھا
اقبال دیشمکھ عامل :
رکھنا ہے ہم کو زندہ سنت رسول کی
پُر نور دل کو کرتی ہے اُلفت رسول کی
مراد ساحل :
کتنی مایوس زندگی ہے ابھی
ہر کرن آرزو کی ڈھلی ہے ابھی
یاسین ڈاوڑے فنا:
میں اس سے ملتا تو وہ مجھکو معاف کر دیتا
ذرا سا کام تھا لیکن ہوا نہیں مجھ سے
اسامہ ابن راہی:
سیدھی باتیں ہیں سب ہماری
عشق میں فلسفہ نہیں ہوتا
مسکرا کر نظر جھکا لینا
راؔہی یہ بے وجہ نہیں ہوتا
محمد حسین ساحل :
مٹا کر نفرتیں اپنی کریں چرچا محبت کا
چلو ملکر بناتے ہیں نیا فرقہ محبت کا
عرفان روشن :
داغ پیشانی کا دیکھا نہیں بندہ دیکھا
کچھ بصیرت تھی کہ ہر شخص کو اچھا دیکھا
سرفراز صوبیدار (لندن ) :
دیکھیے لائی ہے کس موڑ پہ قسمت مجھ کو
پاس بیٹھیں ہیں دکھاتے نہیں صورت مجھ کو
عبدالمجید پرکار :
نے کرونا پر ایک آزاد نظم پیش کی:
لوگوں نے لکھی نظمیں اور کیا اپنا بیان کرونا
میں نے بھی یہ سوچا کہ کروں آج اظہار کرونا
ہندوستان وقت کےمطابق شب 11.40 کو مشاعرہ اختتام پزیر ہوا۔
HUSAIN SAHIL / DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!
Sunday, November 6, 2022
پانچواں کامیاب عالمی مشاعرہ
بزم ابر سنبھل مشاعرہ
بزمِ ابر سنبھل کے زیرِ اہتمام خوب صورت مشاعرہ ! میرا روڈ : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) میرا روڈ سیکٹر 4 پر واقع راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کے...

-
u ایم آئی ہجوانی ہائی اسکول کی ساٸنس نماٸش کا بشیر حجوانی کے ہاتھوں ہوا اجرا ! خالد چوگلے نے بھی کیا نماٸش کے ایک کمرے کا اجرا ! رتناگیری...
-
”دبستان کوکن“ کا پانچواں کامیاب عالمی مشاعرہ! صابر عمر گالسولکر کی نظامت نے مشاعرے میں چھ چاند لگا دیے !! (رپورٹ : محمد حسین ساحل) کوکن : ...