ڈاکٹر آصف شیخ نے ایم ایل اے سرنائک سے کی ” مسلم بھون“ بنانے کی اپیل !
سرنائیک نے کیا ” مسلم بھون“ بنانے کا وعدہ !
میرا بھاٸیندر : ( رپورٹ : محمد حسین ساحل )
سینئر کارپوریٹر این سی پی لیڈر ڈاکٹر آصف شیخ ، سابق ریاستی وزیر میرا بھائیندر میونسپل کارپوریشن کی قیادت میں ایک مسلم وفد نے شیو سینا کے ایم ایل اے پرتاپ سارنائیک سے ملاقات کی اور ان کو تحریری درخواست دی اور مطالبہ کیا کہ دیگر سماج کی طرح مسلم سماج کے لیے بھی کثیر المقاصد عمارت” مسلم بھون “ کی تعمیر ٹی ڈی آر کے ذریعے کی جائے۔
ایم ایل اے سرنائیک نے ڈاکٹر آصف شیخ کو میرا بھاٸیندر میں مسلم سماج کے لیے جلد ہی سابق صدر ، بھارت رتن اے پی جے عبدالکلام کے نام پر ایک کثیر المقاصد ”مسلم بھون“ تعمیر کرنے کا یقین دلایا ہے۔ اس موقع پر ایم ایل اے پرتاپ سرنائک نے مسلم سماج کی درخواست میونسپل کمشنر دلیپ ڈھولے کو دی، جو اس موقع پر موجود تھے اور کہا کہ اس پر فوری طور پر مزید کارروائی کی جائےاور اس بات کا بھی یقین دلایا کہ اس کام میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔
میرا بھاٸیندر کی ترقی میں مسلم سماج کا بہت بڑا حصہ ہے۔ میرا بھاٸیندر میں مسلم سماج کے ڈیڑھ لاکھ سے زاٸد ووٹرس موجود ہیں۔
ڈاکٹرآصف شیخ وہ متحرک مسلم سماجی لیڈر ہے جن کے دل میں سماج کا دکھ درد ہے اور ہر وقت مسلم مساٸل کو حل کرنے کی جدوجہد میں میں لگے رہتے ہیں۔
”مسلم بھون “ تعمیر کی خبر سے شہر میں خوشی کا ماحول ہے۔
ڈاکٹر آصف شیخ نے دوران گفتگو بتایا کے بھاٸیندر ایسٹ ، بھاٸیندر ویسٹ اُتّن، میرا روڈ، کاشی میرا اور گھوڑ بندر کی بڑھتی مسلم آبادی کے پیش نظر گورنمنٹ کے نٸے ڈیولپمنٹ پلان ( ڈی پی ) میں قبرستان، جانوروں کا زبح خانہ، عیدگاہ اور کمیونیٹی سینٹر کی تعمیر کی جگہ کو ریزرو کرنے کے لٸے کلکٹر آفس اور دیگر متعلقہ دفاتر میں تحریری درخواستیں دی جاچکیں ہیں اور قوی اُمید ہے کہ مستقبل میں تمام پروجیکٹس پاٸے تکمیل کو پہنچ جاٸیں گے اور میرا بھاٸیندر کا ایک نیا اور خوبصورت نقشہ اُبھر کر سامنے آٸے گا۔