ایکٹ کا 12واں انٹر کالج ڈراموں کا شاندار مقابلہ
مہاراشٹر کالج ممبٸی اول انعام سے سرفراز
بھیونڈی رپورٹ محمد حسین ساحل
آرٹس کرٸیٹیو تھیٹر اور عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے اشتراک سے گزشتہ دنوں جی ایم مومن وٸمینس کالج ، بھیونڈی میں شام 5 بجے12 واں انٹر کالج ڈرامہ مقابلے منعقد کیے گے۔
جس میں درج ڈرامہ پیش کیے گٸے : مہاراشٹر کالج ، ممبٸی : پاٸنٹ آف ریٹرن، یہ ایک ایسے اپاہج خاتون کی کہانی ہے جو اس کے حوصلے کی ترجمانی کرتی ہے جس کا ایک پیر کٹا ہوا تھا مگر اس کا حوصلہ مکمل تھا، وہ اس کے باوجود ایوریسٹ کی بلندیوں کو چھوتی ہے۔حوصلہ ہی سے منزل کا پتہ ملتا ہے۔
صمدیہ جونٸیر کالج ،بھیونڈی : تلاش
عورتوں پر ظلم اور ان کے خود کے وجود کی تلاش کی کہانی ہے۔
الحمد ہاٸی اسکول،بھیونڈی : انسپکٹر جنرل ڈرامہ میں ایک ایسے بہروپیہ کی کہانی ہے جو سرکاری اور نیم سرکاری
عہدیداروں پر اپنی دھونس جما کر روپیے اینٹھتا ہے
صلاح الدین ایوبی ہاٸی اسکول ، بھیونڈی : نشہ کا ناش جس میں نشہ کی لت جو سماج میں پنپ رہی ہے اس کی عکاسی کی گٸی اور سماج سے اس براٸی کا سدباب کرنے کا پیغام دیا جا رہا ہے اور والدین کو بھی باخبر کیا جارہا کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھی جاٸے۔
اے آر انتولے،گورنمنٹ لا کالج ، ممبٸی : سوٹ کیس، اس ڈرامہ میں یہ بتایا گیا ہے
کہ بُرا یا غلط کرنے کے لیے جواز نہیں، اس کے لئے صرف ایک منفی سوچ یا غلط سوچ ہی کافی ہوتی ہے۔ ایسے گناہ جو بغیر کسی وجہ سے بھی ہوتے رہے ہیں اور معصوم لوگ اس کا شکار بنے رہتے ہیں۔
مہمانان خصوصی : جناب قاضی مشتاق احمد ۔۔۔پروگرام میں قاضی مشتاق صاحب کی موجودگی نے اس پروگرام کو تاریخی حیثیت بخشی۔
مجیب خان جنھوں نے پریم چند پر 300 سے زاٸد ڈرامہ اسٹیج کیے جس کے اعتراف میں ان کا نام لیمکا بک آف ریکارڈ
میں درج کیا گیا ہے۔ اسٹیج پر ان کی موجودگی نہ صرف رونق بخشتی ہے بلکہ ناظرین کے ذہنوں کو بیدار کرنے کا کام بھی کرتی ہے۔انھوں نے بھیونڈی میں انٹر کالیجیٹ ڈرامہ کامپیٹشن کی تاریخ پر روشنی ڈالی جس کی شروعات بی این این کالج سے ہوتی ہے اور کن حالات میں وہ مقابلے ہوا کرتے تھے آج ساری سہولتیں مہیا ہیں اگر کمی ہے تو ڈرامے کرنے والوں کی۔ مزید اس بات پر روشنی ڈالی کے ہم نے کبھی بھی جیت ہار پر نہیں سوچا ہم نے اپنی ہار میں اپنی غلطیاں تلاش کی اور جیتنے والے ڈرامے میں خوبیاں اس سے یہ فائدہ ہوا کے ہم میں فرسٹیشن نہیں آیا یہ ہی سوچ تھی جس نے آج تک اس میدان میں قائم رکھا ہے منفی سوچ نا صرف ہماری صلاحیتوں کا خاتمہ کرتی ہے بلکہ وہ ہماری صحت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
وحیدہ آپا (جج) نے بچوں کی پذیرائی کرتے ہوے کہا کے بچوں نے بہت محنت کی اتنے خوبصورت اور با مقصد ڈرامے کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔
وندنا (جج) نے بھی پانچوں ڈرامے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
حنیف پٹنی (جج) نے ہدایت کاروں اور فنکاروں کو اپنے مشوروں سے نوازا۔
عرفان برڈی جنھوں نے نہ صرف 65 مختلف نوعیت کے پروگرام کرنے کا اعلان یا وعدہ کیا بلکہ 65 پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار بھی کیا جو بھیونڈی کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جاٸے گا۔
اس پروگرام میں ایڈوکیٹ یاسین مومن بھی موجود تھے۔ ان کی موجودگی پروگرام کو ایک نٸی جِلا بخشتی ہے۔
افتتاح : بدست ایڈوکیٹ یاسین مومن
جج حضرات : 1. جناب حنیف پٹنی ،
پروفیسر وحیدہ مومن ، 2. محترمہ وندنا گپتا
اول انعام : مہاراشٹر کالج، ممبٸی ڈرامہ کا نام: پاٸنٹ آف ریٹرن
دوم انعام : صمدیہ جونٸیر کالج ، بھیونڈی۔ ڈرامہ کا نام: تلاش
سوم انعام :اے آر انتولے،گورنمنٹ لا کالج ، ممبٸی :ڈرامہ کا نام: سوٹ کیس
بیسٹ راٸٹر انعام : عدنان سر کھوت (تلاش)
بیسٹ ایکٹر اینڈ ڈاٸریکٹر انعام : عدنان سر کھوت (پاٸنٹ آف ریٹرن)
بیسٹ اداکارہ : مریم شیخ
یہ انٹر کالج مقابلہ پروگرام ہر نقطہ نظر سے کامیاب رہا۔