HUSAIN SAHIL / DIVKER

HUSAIN SAHIL   /  DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!

Saturday, July 27, 2024

HORROR STORY

 



خوفناک اسٹوری کا بے خوف انعقاد
 
کھڈولی ندی فارم پر  طلبا کا جشن سا سماں 




بھیونڈی : ( رپورٹ :محمد حسین ساحل )

عرفان برڈی توصیفی کمیٹی گزشتہ چار ماہ سے بھیونڈی اور قرب و جوار کے علاقوں میں سماجی ، تعلیمی ، ثقافتی اور ادبی پروگرامس کا انعقاد کر رہی ہے، ان 64 پروگرامس اب آخری مراحل میں ہے۔ان پروگرامس کی وجہ سے ادبی فضا مزید خوشگوار ہورہی ہے۔





صمدیہ اسکول اینڈ جونیئر کالج ایڈونچر کیمپ اور عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے اشتراک سے بھیونڈی سے 20 کلومیٹر  کی دوری پر کھڈولی ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع کھڈولی ندی فارم پر HORROR STORY کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں الاٶ جلاکر اس کے ارد گرد صمدیہ اسکول کے طلبا اور دیگر اسٹاف کو بٹھا کرمشہور پلے راٸٹرس صادق صدیقی اور ایم مبین کی تحریر کردہ اسٹوری پیش کی گٸی، جسے ایم مبین اور صدر عالم گوہر صاحب نے اپنے منفرد انداز میں پیش کیا۔





 ہورر اسٹوری  یا ڈراونی کہانی کو بچوں کے سامنے پیش کرنے کا مقصد بچوں کو ڈرانا نہیں بلکہ بچوں کے دلوں سے خوف کو نکالنا ہے اور ڈراونی ماحول سے لطف اندوز ہونا ہے۔





کہانی کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے ڈراونی میوزک  استعمال کی گٸی۔





اس کے بعد اُردو کے مشہور و معروف شاعر محمد حسین ساحل اور گوہر نے اپنا کلام بھی پیش کیا۔ محمد حسین ساحل کے اس شعر پر سامعین نے داد و تحسین سے نوازا

مٹا کر نفرتیں اپنی کریں چرچا محبت کا

چلو ملکر بناتیں ہیں نیا فرقہ محبت کا

( محمد حسین ساحل )





آنکھوں سے عجب دل پہ میرے وار ہوا ہے
 
  اک تیر میرے  سینے  کے  اس پار ہوا  ہے
(صدر عالم گوہر)

اس پروگرام میں توصیفی کمیٹی کے صدر عرفان برڈی ، صمدیہ ہاٸی اسکول کے پرنسپل ساجد صدیقی اور اسٹاف کے علاوہ اُردو نیوز کے رپورٹر فہیم انصاری ، سمیر بوبڑے ، شہیر مومن ، عرفان برڈی کے اہل و عیال مع فرزند ( سب کا لاڈلا ) عمر برڈی، ڈاکٹر حنا شیخ ، نوید سید اور اسماعیل بوبڑے بھی موجود تھے۔






بزم ابر سنبھل مشاعرہ

  بزمِ ابر سنبھل کے زیرِ اہتمام خوب صورت  مشاعرہ ! میرا روڈ : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) میرا روڈ سیکٹر 4 پر واقع راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کے...