عرفان برڈی توصیفی کمیٹی اور بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے۔۔۔
عالمی شہرت یافتہ سید سعید احمد کا شاندار ترغیبی پروگرام TRAIN THE TRAINER !

بھیونڈی : عرفان برڈی توصیفی کمیٹی اور بھیونڈی میونسپل کارپوریشن شعبہ تعلیم اُردو میڈیم شکشن پریشد کے اشتراک سے میونسپل اساتذہ کے لیے شاندار ترغیبی پروگرام امجدیہ اکیڈمی انگلش میڈیم اسکول میں منعقد کیا گیا۔
عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کا یہ 48 واں پروگرام میں عرفان برڈی نے اس پروگرام کے غرض و غاٸیت پر روشنی ڈالتے ہوٸے کہا کہ ہمارے یہ سارے پروگرامس سماج اور معاشرہ کے لیے بے لوث خدمات ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ سید سعید احمد نے اساتذہ کو اپنی خدمات دیانتداری کے ساتھ انجام دینے کا درس بہت ہی بہترین انداز میں دیتے ہوٸے کہا کہ زندگی میں کسی انسان کی کامیابی کا معیار سرمایہ اندوزی پر منحصر نہیں ہے آپ کے پاس دولت ہے بنگلہ ہے بینک بیلنس ہے یہ کامیابی نہیں ہے یہ ضروریات زندگی ہیں بلکہ کامیابی انسان کے سکون قلب پر منحصر ہے۔ اگر آپ کو بستر پر جاتے ہی نیند آتی ہے تو آپ کامیاب ہیں، اگر دوسروں کی ترقی اور خوشحالی دیکھ کر آپ خوش ہوتے ہو تو آپ زندگی میں کامیاب ہیں۔ہم کامیابی دوسروں میں تلاش کرتے ہیں مگر کامیابی ہمارے اندر موجود ہے اور ہمیں اس کا علم نہیں۔
اس پروگرام میں جو بھی اساتذہ موجود تھے اُن میں سید سعید احمد کے لکچر سے ایک نٸی تواناٸی،ایک نٸی سوچ وفکر کا جذبہ پیدا ہوا جو معاشرہ کے فلاح و بہبود میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔

بی این سی ایم سی اسکول کے سی آر سی کیندر پرمکھ شعیب مومن ، ابرار پٹھان اور ناصر شیخ نے پروگرام کے انعقاد میں نمایاں رول ادا کیا۔
سید سعید احمد کے اس پروگرام کو بنانے ،سنوارنے اور سجانے میں کنوینر نعیم شیخ کا اہم رول ہے۔
مہمانان کی خدمت میں گلدستہ اور ٹرافی پیش کیں گیں۔
اس پروگرام میں میونسپل اردو اسکول کے اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ اردو کے افسران بھی موجود تھے۔توصیفی کمیٹی کے صدر کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے متحرک ممبران نعیم شیخ، پروفیسر وحیدہ مومن،ڈاکٹر نور خان، سمیر بوبڑے اور محمد حسین ساحل بھی موجود تھے۔