HUSAIN SAHIL / DIVKER

HUSAIN SAHIL   /  DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!

Monday, November 21, 2022

دُنیا کے مشہور ترین اشعار

محمد حسین ساحل

ممبٸی 

دُنیا کے مشہور ترین اشعار










فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے

وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے

*شہیر مچھلی شہری*


مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے

وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے

*ثاقب لکھنوی*


بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ

ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے

*ثاقب لکھنوی*


دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

*مہتاب رائے تاباں*



مٹا کر نفرتیں اپنی کریں چرچا محبت کا

چلو مل کر بناتیں ہیں نیا فرقہ محبت کا

محمد حسین ساحل ممبٸی


خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر

سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے

*امیر مینائی*


قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو

خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو

*میاں داد خان سیاح*


لب پہ آتی ہے دُعا بن کے تمنا میری

زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری

*علامہ اقبال*


قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے

اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

*مولانا محمد علی جوہر*


وفا کی محفل سجائے  رکھنا  بس اتنا کرنا

مزاج   اپنا     بنائے   رکھنا  بس   اتنا  کرنا

شبیر احمد شاد



بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ

تماشائے اہلِ کرم دیکھتے ہیں

*مرزا غالب*


دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ

تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو

*کلیم عاجز*


کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب

شرم    تم   کو   مگر  نہیں  آتی

*مرزا غالب*


وحشت میں ہر اک نقشہ الٹا نظر آتا ہے

مجنوں  نظر آتی  ہے  لیلیٰ  نظر آتا ہے

*ظریف لکھنوی*


فسانے اپنی محبت کے سچ ہیں، پر کچھہ کچھہ

بڑھا بھی دیتے ہیں ہم زیب داستاں کے لئے

*شیفتہ*


تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے

ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

*علامہ اقبال*


خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ

خودی ہے تیغ فشاں لا الہ الا اللہ

*علامہ اقبال*


دیارِعشق میں اپنا مقام پیدا کر

نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

*علامہ اقبال*


پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر

مردِ    ناداں   پر   کلامِ   نرم و نازک  بے   اثر

*علامہ اقبال*


نہ تو زمیں  کے  لیے  ہے نہ آسماں کے لیے

جہاں ہے تیرے لیے تو نہیں جہاں کے لیے

*علامہ اقبال*


اقبال بڑا اپدیشک ہے ، من باتوں میں موہ لیتا ہے

گفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا

*علامہ اقبال*


تھا  جو نا خوب   بتدریج   وہی   خوب   ہوا

کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر

*علامہ اقبال*


ہم نہ کہتے تھے کہ حالی چپ رہو

راست گوئی میں ہے رسوائی بہت

*حالی*

چیخنے والوں کی آواز کہاں جاتی ہے

کتنا سناٹا نظر آتا ہے کہرام کے بعد

شبیر احمد شاد


خلاف شرع کبھی  شیخ تھوکتا بھی نہیں

مگر اندھیرے اجالے میں چوکتا بھی نہیں

*اکبر الہ آبادی*


لگا رہا ہوں مضامینِ نو کے انبار

خبر کرو میرے خرمن کے خوشہ چینوں کو

*میر انیس*


نازکی اس کے لب کی کیا کہیے

پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے

*میر تقی میر*


آ عندلیب مل کے کریں آہ  و زاریاں

تو ہائے گل پکار میں چلاؤں ہائے دل

*سید محمد خاں رند*


وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا

پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی

*مہاراج بہادر ب


سُنو  تعداد  کے  بل پر  ہمیں  للکارنے  والو

ہمارے پانو کی آہٹ سے لشکر کانپ جاتا ہے 

منظر خیامی

رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو

تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو

*ابراہیم ذوق*


آئے بھی لوگ، بیٹھے بھی، اٹھ بھی کھڑے ہوئے

میں جا ہی ڈھونڈتا تیری محفل میں رہ گیا

*آتش*


وہ شیفتہ کہ دھوم ہے حضرت کے زہد کی

میں کیا کہوں کہ رات مجھے کس کے گھر ملے

*شیفتہ*


چل ساتھ کہ حسرت دلِ محروم سے نکلے

عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

*فدوی عظیم آبادی*


اب یادِ رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی

یاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں

*فراق گورکھپوری*


داور حشر میرا نامۂ اعمال نہ دیکھہ

اس میں کچھ پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں

*محمد دین تاثیر*


فصل بہار آئی، پیو صوفیو شراب

بس ہو چکی نماز، مصلّا اٹھائیے

*آتش*


مری نمازہ جنازہ پڑھی ہے غیروں نے

مرے تھےجن کے لئے، وہ رہے وضو کرتے

*آتش*


امید وصل نے دھوکے دئیے ہیں اس قدر حسرت

کہ اس کافر کی ہاں بھی اب نہیں معلوم ہوتی ہے

*چراغ حسن حسرت*


ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی

اب تو آجا اب تو خلوت ہو گئی

*عزیز الحسن مجذوب*


میں اس سے ملتا تو وہ مجھکو معاف کر دیتا

ذرا    سا   کام  تھا  لیکن   ہوا  نہیں  مجھ  سے

یاسین ڈاوڑے فنا


خداکے نیک بندوں سے محبت ہوتی ہے سب کو

مجاہد کا بدن چھوتے ہی خنجرکانپ جاتا ہے

منظر خیامی

دی مؤذن نے شب وصل اذاں پچھلی رات

ہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا

*داغ دہلوی*


 درم و دام  اپنے پاس کہاں

چیل کے گھونسلے میں ماس کہاں

*غالب*


چتونوں سے ملتا ہے کچھ سراغ باطن کا

چال سے تو کافر پہ سادگی برستی ہے

*یگانہ چنگیزی*


دیکھہ کر ہر درو دیوار کو حیراں ہونا

وہ میرا پہلے پہل داخل زنداں ہونا

*عزیز لکھنوی*


اپنے مرکز کی طرف مائل پرواز تھا حسن

بھولتا ہی نہیں عالم تیری انگڑائی کا

*عزیز لکھنوی*


دینا وہ اُس کا ساغرِ مئے یاد ہے نظام

منہ پھیر کر اُدھر کو اِدھر کو بڑھا کے ہاتھہ

*نظام رام پوری*


گرہ سے کچھ نہیں جاتا ہے پی لے زاہد

ملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں

*امیر مینائی*


کپڑے دیکھ کے یہ مت کہنا غربت آئی ہے اس پر

اس کا پھٹی پتلون پہننا فیشن بھی ہو سکتا ہے

اشفاق خان دیشمکھ


یہی فرماتے رہے تیغ سے پھیلا اسلام

یہ نہ ارشاد ہوا توپ سے کیا پھیلا ہے

*اکبر الہ آبادی*


بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں

اکبر زمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا

پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا

کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا

*اکبر الہ آبادی*


توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیے

بندہ پرور جائیے اچھا خفا ہو جائیے

*حسرت موہانی*


تمہیں چاہوں، تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں

مرا دل پھیر دو، مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا

*مضطر خیر آبادی*


قلم  توڑا  گیا  ہے  تو  زباں  بھی  کاٹ  لو  میری

تمھیں دوں اور کیا میں امتحاں اپنی صداقت کا

حبیب ندیم



دیکھہ آؤ مریض فرقت کو

رسم دنیا بھی ہے، ثواب بھی ہے

*حسن بریلوی*


الجھا ہے پائوں یار کا زلفِ دراز میں

لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

*مومن خان مومن*


دیکھا کئے وہ مست نگاہوں سے بار بار

جب تک شراب آئے کئی دور ہو گئے

*شاد عظیم آبادی*


کوچۂ عشق کی راہیں کوئی ہم سے پوچھے

خضر کیا جانیں غریب، اگلے زمانے والے

*وزیر علی صبا*


محبت کی لہروں میں  بہتے چلے ہم 

یہ  لہریں  جو  آئیں  یکے   بعد آئیں

منڈاتے ہی سر اولے سر پر پڑے ہیں

 نہ آگے  بڑھے ہم نہ پیچھے ہٹے ہیں

عباس شاداب


سب لوگ جدھر وہ ہیں ادھر دیکھ رہے ہیں

ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں

*داغ دہلوی*


گو واں نہیں، پہ واں کے نکالے ہوئے تو ہیں

کعبے سے ان بتوں کو بھی  نسبت ہے دور کی

*غالب*


جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زہد

پر طبیعت   ادھر   نہیں   آتی

*غالب*


غالب برا نہ مان جو واعظ برا کہے

ایسا بھی کوئی ہے کہ سب اچھا کہیں جسے

*غالب*


بلبل کے کاروبار پہ ہیں خندہ ہائے گل

کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا

*غالب*


اسی لئے تو قتلِ عاشقاں سے منع کرتے ہیں

اکیلے پھر رہے ہو یوسفِ بے کاررواں ہو کر

*خواجہ وزیر*


زاہد شراب پینے سے کافر ہوا میں کیوں

کیا ڈیڑھ چلو پانی میں ایمان بہہ گیا

*ذوق*


ہزار شیخ نے داڑھی بڑھائی سن کی سی

مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی

*اکبر الہ آبادی*


فکر معاش، عشقِ بتاں، یادِ رفتگاں

اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کیا کرے

*سودا*


یہ دستور زباں بندی ہے کیسا تیری محفل میں

یہاں تو بات کرنے کو ترستی ہے زباں میری

*علامہ اقبال*


یہ بزم مئے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومی

جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھہ میں وہ جام اسی کا ہے

*شاد عظیم آبادی*


یارب تیری نظر سے کوئی بچ نہ پائے گا

ایسا کوئی نہیں تیری جس پر نظر نہ ہو

اقبال دیشمکھ عامل


حیات لے کے چلو، کائنات لے کے چلو

چلو تو سارے زمانے کو ساتھہ لے کے چلو

*مخدوم محی الدین*


صد سالہ دور چرخ تھا ساغر کا ایک دور

نکلے جو مے کدے سے تو دنیا بدل گئی

*گستاخ رام پوری*


نرگسی چشم سے اب  اشک بہایا نہ کرو 

خاک میں قیمتی گوہر  یہ  ملایا  نہ کرو

مراد ساحل


اگر بخشے زہے قسمت نہ بخشے تو شکایت کیا

سر تسلیمِ خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے

*میر تقی میر*


اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے

شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

*علامہ اقبال*


آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک

کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

*مرزا غالب*


دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے

آغاز بھی رسوائی انجام بھی رسوائی

*صوفی غلام مصطفےٰ تبسم*


دائم آباد رہے گی دنیا

ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہو گا

*ناصر کاظمی*


کہنے   کو   یہ جہاں   تو مثل بہشت ہے

ایسی بہشت جس میں کہ رہنا عذاب ہو

امیر حمزہ حلبے


نیرنگئ سیاست دوراں تو دیکھئے

منزل انھیں ملی جو شریک سفر نہ تھے

*محسن بھوپالی*


جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائی 

اس عہد کے سلطان سے کچھہ بھول ہوئی ہے 

*ساغر صدیقی*


مانگ کر اُن سے گر رسوائی ملے تو کوئی بات نہیں

تاکہ انہیں شکوہ  نہ رہے کہ ہم نے ان سے مانگا ہی نہیں

عبدالمجید پرکار فانی


اب تو جاتے ہیں بت کدے سے میر

پھر ملیں گے اگر خدا لایا

*میر تقی میر*


شرط سلیقہ ہے ہر اک امر میں

عیب بھی کرنے کو ہنر چاہئیے

*میر تقی میر*


بہت کچھ  کہنا ہے کرو میر بس

کہ اللہ بس اور باقی ہوس

*میر تقی میر*


بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا

تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں

*مادھو رام فرخ جوہر آبادی*


بیٹھنے کون دے ہے پھر اس کو

جو تیرے آستاں سے اٹھتا ہے

*میر تقی میر*


ہم فقیروں سے بے ادائی کیا

آن بیٹھے جو تم نے پیار کیا

میر تقی میر*


سخت کافر تھا جس نے پہلے میر

مذہبِِ عشق احتیار کیا

*میر تقی میر*


دن کٹا، جس طرح کٹا لیکن

رات کٹتی نظر نہیں آتی

*سید محمد اثر*


تدبیر میرے عشق کی کیا فائدہ طبیب

اب جان ہی کے ساتھہ یہ آزار جائے گا

*میر تقی میر*


میرے سنگ مزار پر فرہاد

رکھ کے تیشہ کہے ہے، یا استاد

*میر تقی میر*


سرخ رو ہوتا ہے انساں ٹھوکریں کھانے کے بعد

رنگ لاتی ہے حنا پتھر پہ پس جانے کے بعد

*سید غلام محمد مست کلکتوی*

 

زندگی  جبر  مسلسل کی طرح کاٹی ہے

جانےکس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

*ساغر صدیقی*


ہشیار  یار  جانی، یہ  دشت ہے ٹھگوں کا

یہاں ٹک نگاہ چوکی اور مال دوستوں کا

*نظیر اکبر آبادی*


دنیا میں ہوں، دنیا کا طلب گار نہیں ہوں

بازار   سے  گزرا  ہوں، خریدار  نہیں ہوں

*اکبر الہ آبادی*


اے عدم احتیاط لوگوں سے

لوگ  منکر  نکیر  ہوتے  ہیں

*عبدالحمید عدم*


دیوار  کیا  گری  مرے   خستہ  مکان  کی 

لوگوں نے میرے صحن میں رستے بنا لیے

*سبط علی صبا*


اب اداس پھرتے ہو  سردیوں کی شاموں میں

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں

*شعیب بن عزیز*


گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے

لیکن اتنا  تو  ہوا  کچھ لوگ  پہچانے گئے

*خاطر غزنوی*


جنازے پر مرے لکھ دینا یارو!

محبت  کرنے   والا   جارہا   ہے

*راحت اندوری*


جن پر لٹا چکا تھا میں دنیا کی دولتیں

ان وارثوں نے مجھکو کفن  ناپ کر  دیا

*نواز دیوبندی*


اللہ   مرے  رزق  کی  برکت  نہ  چلی جائے

دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے

*ماجد دیوبندی*


جانے کتنے سلسلے ہیں آنکھ کی دہلیز پر 

آنسوؤں کے قافلے ہیں آنکھ کی دہلیز پر

معین علی آزاد


یہ پھول کوئی مجھکو وراثت میں ملے ہیں

تم  نے  مرا  کانٹوں  بھرا بستر   نہیں دیکھا

*بشیر بدر*


رکھ دیے ہونگے عزیزوں نے کفن میں کانٹے

بعد مرنے کے جو چبھتے ہیں بدن میں کانٹے

*ساجد جامنیری*


جو ہے جوشِ نمو باقی تو ہر پیکر سے نکلونگا

ترا ہی خون بنکر میں ترے خنجر سے نکلونگا

کئی صدیوں سے زندہ ہوں اسی دھرتی کے سینے میں

زرا راستہ تو ملنے دے کسی پتھر سے نکلونگا




پیشکش: محمد حسین ساحل

بزم ابر سنبھل مشاعرہ

  بزمِ ابر سنبھل کے زیرِ اہتمام خوب صورت  مشاعرہ ! میرا روڈ : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) میرا روڈ سیکٹر 4 پر واقع راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کے...