HUSAIN SAHIL / DIVKER

HUSAIN SAHIL   /  DIVKER
BE GOOD ! DO GOOD !!

Saturday, June 22, 2024

ZAKI ASIF PATEL

 DASHING PERSONALITY !

ZAKI ASIF PATEL !!




 این سی پی ( اجیت دادا پوار ) گروپ کے عہدیداران اور کارکنان کا کا شاندار جلسہ 

 




میرا بھاٸیندر مہانگر پالیکا پر راشٹر وادی کا جھنڈا لہرانا ہمارا مقصد ! : ذکی آصف پٹیل


ذکی آصف پٹیل نے کاشی میرا میں منعقد کیا شاندار جلسہ 


میرا بھاٸیندر : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) سیاست میں اُبھرتی شخصیت ذکی آصف پٹیل نے مہاراشٹر یوتھ کے صدر سورج دادا چوہان کے زیرصدارت کاشی میرا میں ایک شاندار جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس جلسہ کا مقصد ذکی آصف پٹیل  کی رہنماٸی میں راشٹر وادی یوا کانگریس نے اب تک کیا کام کیےہیں اس کا جاٸزہ لینے کے لیے یہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس جلسہ کا اہم  مقصد یہ بھی تھا کہ ذکی آصف پٹیل کی رہنماٸی میں زیادہ سے زیادہ راشٹروادی سوچ و فکر کےاور اجیت دادا پوار سے پیار کرنے والے لوگ اس پارٹی میں شامل ہوں۔


این سی پی میرا بھاٸیندر یوا صدر ذکی آصف پٹیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ ”میرا بھاٸیندر کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنا ، راشٹر وادی پارٹی کو مظبوط کرنا اور میرا بھاٸیندر مہا نگر پالیکا پر راشٹر وادی کا جھنڈا لہرانا بھی ہمارا مقصد ہے“


این سی پی مہاراشٹر یوا صدر سورج دادا چوہان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ذکی آصف پٹیل اور موہن پاٹل کی رہنماٸی میں راشٹروادی کو پہلے کی طرح مظبوط کرنے کا کام میرا بھاٸیندر میں کیا جاٸے گا اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مواقع فراہم کیے جاٸیں گے۔ 


این سی پی میرا بھاٸیندر صدر موہن پاٹل نے کہا کہ ”میرا بھاٸیندر کے شہریوں کی ہم سے بہت سی اُمیدیں وابستہ ہیں اور ہم اُن کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے انھیں نا اُمید نہیں ہونے دیں گے۔


سید افّان نے اپنی تقریر میں کہا کہ ” اجیت دادا پوار کی وجہ سے میرا بھاٸیندر کے نوجوانوں میں ایک نیا جوش اور حوصلہ پیدا ہوا ہے“ 


جلسہ میں سورج دادا چوہان ، ذکی پٹیل،موہن پاٹل کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔



___________________



राष्ट्रवादी  काँगरेस पार्टी  (अजित दादा पवार ग्रुप)  के पदाधिकारियों और कार्यकर्ताओं की कामयाब बैठक !


 “ हमारा लक्ष्य मीरा भाईंदर महानगर पालिका पर राष्ट्रवादी का झंडा लहराना है !”  : ज़की आसिफ पटेल


 ज़की आसिफ पटेल ने काशी मीरा में एक शानदार बैठक का आयोजन किया !


 मीरा भाईंदर: (रिपोर्ट: मुहम्मद हुसैन साहिल) उभरते हुए राजनीतिक चहेरा  ज़की आसिफ पटेल ने महाराष्ट्र युवा अध्यक्ष सूरज दादा चौहान की अध्यक्षता में काशी मीरा में एक शानदार बैठक का आयोजन किया, जिसमें पार्टी के पदाधिकारियों ने बड़ी संख्या में भाग लिया।  इस बैठक का उद्देश्य जकी आसिफ पटेल के नेतृत्व में राष्ट्रवादी  कांग्रेस पार्टी द्वारा किए गए कार्यों का जायजा लेना था।  इस बैठक का मुख्य उद्देश्य यह भी था कि ज़की आसिफ पटेल के नेतृत्व में अधिक से अधिक राष्ट्रवादी सोच और अजित दादा पवार के प्रति प्रेम रखने वाले लोग इस पार्टी से जुड़ें.


 एनसीपी मीरा भाईंदर युवा के अध्यक्ष ज़की आसिफ पटेल ने अपने भाषण में कहा कि " हमारा उद्देश्य मीरा भाईंदर के अधिक से अधिक युवाओं को रोजगार से जोड़ना, राष्ट्र वादी पार्टी को मजबूत करना और मीरा भायेंद्र महा नगर पालिका पर राष्ट्र वादी का झंडा लहराना है।" 


 एनसीपी महाराष्ट्र युवा अध्यक्ष सूरज दादा चौहान ने अपने भाषण में कहा कि ज़की आसिफ पटेल और मोहन पाटिल के नेतृत्व में मीरा भायेंद्र में राष्ट्रवादी को मजबूत करने और युवाओं को रोजगार के अवसर प्रदान करने का काम किया जाएगा।




 एनसीपी मीरा भाईंदर के अध्यक्ष मोहन पाटिल ने कहा कि मीरा भाईंदर के नागरिकों को हमसे बहुत उम्मीदें हैं और हम उनकी उम्मीदों पर खरा उतरने की कोशिश करेंगे और उन्हें निराश नहीं करेंगे।


 सैयद अफ्फान ने अपने भाषण में कहा कि ''अजित दादा पवार के कारण मीरा भाईंदर के युवाओं में एक नया उत्साह और खुशी पैदा हुई है ''


 बैठक में सूरज दादा चौहान, जकी पटेल, मोहन पाटिल और अन्य महत्वपूर्ण नेताओ ने भाग लिया।



SHORAEYE KOKAN MUSHAIRA NO.1





22/12/2022     THURSDAY                  
21. 30 AS PER INDIAN TIME             

شعراٸے کوکن کا  کامیاب عالمی مشاعرہ

اشفاق خان دیشمکھ نے نظامت  ایک نٸی آب و تاب کے ساتھ  مشاعرہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا   

(رپورٹ : محمد حسین ساحل)


کوکن : ”شعراٸے کوکن“ یہ ان قلمکاروں کا گروپ ہے جو خطہ کوکن سے تعلق رکھتے ہیں یا یو ں کہیے کہ اس گروپ کے تمام ممبران کوکنی ہیں جو یا تو ہندوستان میں ہیں یا تلاش معاش میں  دُنیا کے متفرق ممالک میں عارضی یا مستقل طور پرمنتقل یا آباد ہوچکے ہیں مگر انھیں اُردو سےمحبت ہے سر زمین کوکن سے محبت ہے اورکوکنی زبان سے محبت ہے۔ اگر ہم خطہ کوکن کا جاٸزہ لیں تو ہمیں اندازہ ہوگا کہ اُردو کو زندہ رکھنے میں اہلیان کوکن کا بھی ایک اہم رول ہے۔  ”شعراٸے کوکن“ کی تشکیل اس بات کا ثبوت ہے کہ اہل کوکن اُردو کو بطور ایک وراثت سمجھ کر اس کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے۔ملک اور بیرون ملک تعلیمی،سماجی سیاسی اور ادبی حلقوں میں اہلیان کوکن کا بھی بول بالا ہے۔







 شعراٸے کوکن کا اولین عالمی مشاعرہ زوم پر پیش کیا گیاجس کی صدارت کے فراٸض کوکن کے نوجوان شاعر مراد ساحل  نے انجام دی۔  مہمانان خصوصی محمد حسین ساحل اورمہمان اعزازی بلال مقدم بزمی تھے۔

نظامت کے فرائض اشفاق خان دیشمکھ  نے اس چابکدستی کے ساتھ مسکراتے ہوئے انجام دئے کہ مشاعرہ کا گل گلزار سماں اول تا آخیر قائم رہا۔ ناظم مشاعرہ نے ہر شاعر کو نہایت ہی ادب و احترام اور مع اشعار دعوت سخن دی جس سے ہر شاعر پُر جوش طریقے سے اپنا کلام پیش کر رہا تھا۔مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت 
اشفاق دیشمکھ کے فرزند قاری شکیب دیشمکھ کو نصیب ہوٸی مشاعرہ قریب ڈھائی گھنٹے تک چلا شعراٸے کرام  کے کلام نے مشاعرے کے آخر تک تمام سامعین پر ایک جادو سا کر دیا تھا،  وہ آخر تک مشاعرے میں بنے رہے اور لطف اندوز ہوتے رہیں۔

 سامعین نے نہ صرف مشاعرے کا لطف لیا بلکہ ہر شاعر کو خوب داد و تحسین سے نوازا۔یہ مشاعرہ انتہائی کامیاب رہا جس کا سہرا تمام منتظمین کے سر ہے جن کی کوششوں سے اس کامیاب مشاعرے کا انعقاد ممکن ہو سکا ۔ جناب صدر نے اپنی مصروفیت کی وجہ سے معذرت طلب کرلی جس کی خانہ پوری محمد حسین ساحل نے کی انھوں نے اپنے صدارتی کلمات میں مشاعرے کوایک کامیاب مشاعرہ قرار دیا انہوں نے کہا کہ ”شعراٸے کوکن“ گروپ  نے کئی نئے شعراء کو متعارف کرایا ہے اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے کی گزارش بھی کی۔

صابر عمر گالسولکر نے مشاعرہ کی کچھ یوں تعریف کی : 
” بہت خوبصورت شام تھی نوجوان شعرائے کرام (یاسین ، معین، اسامہ، امیر ) کی شاعری ان کے خیالات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا تو سنئیر شعراء کے تجربات بھی اشعار میں نکھر کر سامنے آئے تھے۔
صابر عمر گالسولکر:
خوشبو میں بسا ایک نگر دیکھ رہا ہوں
میں اپنی محبت کا  اثر  دیکھ رہا ہوں

اوسامہ ابن راہی کی نظر میں یہ مشاعرہ : ” ہمارے لیے بڑی خوبصورت رات تھی ۔“  
اسامہ ابن راہی:
سیدھی باتیں ہیں سب ہماری 
عشق  میں  فلسفہ نہیں ہوتا
مسکرا   کر  نظر  جھکا  لینا
راؔہی یہ  بے   وجہ نہیں ہوتا

محمد حسین ساحل نے مشاعرہ کے تعلق سے درج ذیل تاثرات پیش کیے :
”شعراٸے کوکن“ کا نہ صرف یہ مشاعرہ تھا بلکہ اتحاد و اتفاق کی ایک مجلس تھی۔
محمد حسین ساحل :

مٹا کر نفرتیں اپنی کریں چرچا محبت کا
چلو ملکر  بناتے  ہیں  نیا  فرقہ محبت کا

عباس شاداب کے تاثرات :
 صابر عمر کی رہنمائی  میں اور سبھی ایڈمن کی نگرانی میں ڈھائی گھنٹے تک یہ پہلا مشاعرہ چلتا رہا۔ واقعی مبارکباد پیش کرنے میں بھی کافی فخر محسوس کرتا ہوں۔

محبت کی لہروں میں  بہتے چلے ہم 
یہ  لہریں  جو  آئیں  یکے   بعد آئیں
منڈاتے ہی سر اولے سر پر پڑے ہیں
 نہ آگے  بڑھے ہم نہ پیچھے ہٹے ہیں
 
اشفاق خان دیشمکھ :
کپڑے دیکھ کے یہ مت کہنا غربت آئی ہے اس پر
اس کا پھٹی پتلون پہننا فیشن بھی ہو سکتا ہے
گمنام سب ہیں شاعر پر ایک شخص دیکھو
مشہور ہو گیا ہے غزلیں چرا چرا کے

سیدہ تبسم ناڈکر :
چاہ    برباد   کرے  گی  ہمیں معلوم نہ تھا
زندگی غم میں کٹے گی ہمیں  معلوم نہ تھا

اقبال دیشمکھ عامل :
یارب تیری نظر سے کوئی بچ نہ پائے گا
ایسا کوئی نہیں تیری جس پر نظر نہ ہو

مراد ساحل :
,تمام شعراء کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں 

نرگسی چشم سے اب  اشک بہایا نہ کرو 
خاک میں قیمتی  گوہر   یہ ملایا  نہ کرو

یاسین ڈاوڑے فنا:
میں اس سے ملتا تو وہ مجھکو معاف کر دیتا
ذرا سا   کام   تھا   لیکن   ہوا نہیں مجھ سے


امیر حمزہ حلبے :
کہنے   کو   یہ جہاں   تو مثل بہشت ہے
ایسی بہشت جس میں کہ رہنا عذاب ہو

معین علی آزاد
جانے کتنے سلسلے ہیں آنکھ کی دہلیز پر 
آنسوؤں کے قافلے ہیں آنکھ کی دہلیز پر 


عبدالمجید پرکار فانی :نے اپنے منفرد انداز میں سامعین کو اپنے اشعار کے ذریعہ ایک نٸی سوچ و فکر کا زاویہ پیش کیا :

مانگ کر اُن سے گر رسوائی ملے تو کوئی بات نہیں
تاکہ انہیں شکوہ  نہ رہے کہ ہم نے ان سے مانگا ہی نہیں

یہ بھی کوئی انتہا ہے ان کے مکر کی اے مجید فانی
وہ دلوں میں کینہ رکھتے ہیں اور دعا بھی ہم ہی سے کراتے ہیں


ناظم مشاعرہ  اشفاق  خان دیشمکھ ہندوستان وقت کے مطابق شب 12.30 بجے مشاعرہ ختم نہیں بلکہ ملتوی 
ہونے کا اعلان کیا۔


بزم ابر سنبھل مشاعرہ

  بزمِ ابر سنبھل کے زیرِ اہتمام خوب صورت  مشاعرہ ! میرا روڈ : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) میرا روڈ سیکٹر 4 پر واقع راشٹرا وادی کانگریس پارٹی کے...